شوبز
سوشانت سنگھ کی زندگی اور کیریئر پر فلم بنانے کا آغاز
دی انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق اداکار سوشانت سنگھ کی آنجہانی موت پر اُن کی زندگی اور کیریئر پر ایک فلم بنانے کا آغاز کیا گیا ہے جس کی شوٹنگ کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ سوشانت سنگھ کی زنگی پر بننے والی فلم کا نام “خودکشی یا قتل؟ – ایک ستارہ کھو گیا” رکھا گیا ہے اور اِس فلم کو وجے شیکھر گپتا بنائیں گے۔
اس موضوع کے بارے میں گفتگو میں گپتا نے کہا “سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی سے موت ہم سب کے لئے صدمے کی طرح ہے لیکن یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ انڈسٹری میں آنے والے بہت سارے اداکار یہاں اپنے کاموں کو بڑا بنانے کے لیےخوابوں کا پیچھا کرتے ہیں لیکن اُنہیں کام نہیں مل پاتا۔ بہت سے لوگ یہ راستہ اختیار کرتے ہیں اور کچھ ساری زندگی جدوجہد کرتے رہتے ہیں۔ لہذاہم اُن چھوٹے شہروں کے اداکاروں کا قصہ سناناچاہتے ہیں جن کے پاس بولی وڈ کی جدوجہد میں کوئی گاڈفادر نہیں ہے”۔
انہوں نے مزید کہا کہ “فلم سوشانت کی بائیوپک نہیں ہے۔ یہ اس کی زندگی اور کام سے متاثر ہے۔ ہم اسکرپٹ لکھ رہے ہیں۔ یہ اسٹار کی زندگی کی مکمل تحقیق پر مبنی ہوگی اور ہم بہت سارے دوسرے اداکاروں سے بات کریں گے جن کو انڈسٹری میں ’بیرونی‘ سمجھا جاتا ہے”۔
گپتا نے مزید کہا کہ “ہم اِس فلم کے لیے کئی بڑے اداکار کے بچے کو کاسٹ نہیں کریں گے بلکہ کسی ابھرتے ہوئے ستارے کو سامنے لائیں گے جو انڈسٹری کے کسی بڑے نام کا بچہ نہ ہو۔ ہم چند مہینوں میں فلم کی شوٹنگ شروع کردیں گے”۔

You may like
خبریں
سپر سٹار ریسلر انڈرٹیکر نے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے
ڈبلیو ڈبلیو ای کے مشہورِ زمانہ سپر سٹار انڈرٹیکر نے ریسلنگ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ان کے پاس غلبہ حاصل کرنے کے لئے اب کچھ باقی نہیں رہا۔
انڈرٹیکر ڈبلیو ڈبلیو ای میں مداحوں کے سب سے پسندیدہ سپرسٹاروں میں سے ایک ہیں۔ اُنھوں نے ایک حالیہ ڈاکیومنٹری فلم میں اپنے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بات کی ہے۔
انڈرٹیکر نے کہا کہ اس کا رِنگ میں واپس آنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے کیونکہ اُس کے پاس اب فتح کرنے کے لئے کچھ نہیں بچا ہے۔ انڈرٹیکر نے تین دہائیوں پر محیط کیریئر کے بعد ریٹائر ہونے کا اشارہ دیا ہے۔
اُن کے اِس اعلان نے انٹرنیٹ پر طوفان برپا کردیا ہے اور شائقین نے ان سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کو کہا ہے۔ نہ تو انڈرٹیکر اور نہ ہی ڈبلیو ڈبلیو ای حکام نے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ کیا ہے لیکن ایسا لگ رہا ہے کہ انڈرٹیکر کا کیریئر اختتام پذیر ہونے والا ہے۔
دستاویزی فلم “دی لاسٹ رائیڈ” میں انڈرٹیکر نے ریسلر اے جے اسٹائل کے خلاف اپنے حالیہ میچ کے بارے میں بات کی۔انہوں نے کہا ، “یہ ایک بہترین لمحہ تھا۔ اِس طرح کے لمحات آپ کو ہمیشہ حاصل نہیں ہوتے۔ اگر کیریئر کے اختتام کے لیے بہترین وقت درکار ہوتا تو وہ وہی لمحہ تھا”۔
شوبز
ماہرہ خان اور علیزےشاہ کی پیار بھرے لمحات کی وڈیو وائرل
سپر اسٹار 2019 کی ایک پاکستانی رومانٹک میوزیکل ڈرامہ فلم تھی جس میں بلال اشرف، ماہرہ خان اور علیزے شاہ کو کاسٹ کیا گیا تھا۔ اس فلم کے ہدایتکار محمد احتشام الدین ہیں اور پروڈیوسر “مومینہ اینڈ ڈورائڈ فلمز” ہیں۔
فلم سپر اسٹار کے سیٹ پر ماہرہ خان اور علیزےشاہ اچھے دوست بن گئیں اور بہت سارے پیارے لمحات شیئر کیے۔
علیزے کی ماہرہ کو گلے لگاتے اور بوسہ دیتے ہوئے کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی اور لوگ ان دونوں خوبصورت اداکاراوں کو دیکھ کر تعریفیوں کے پل باندھ رہے ہیں۔
View this post on Instagram#Mahirakhan and #AlizeyShah all being cute on the sets of #Superstar ❤ #throwback #Glamourfist
A post shared by GlamourFist (@glamour_fist) on
شوبز
عائزہ خان اور دانش تیمور کی ڈرامہ ‘مہر پوش’ کے سیٹ پر چند خوبصورت تصاویر
جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والے ڈرامہ ‘مہر پوش’ نے لاتعداد لوگوں کے دل جیت لئے ہیں۔ اہم کرداروں میں پاکستانیوں کے پسندیدہ حقیقی جوڑے عائزہ خان اور دانش تیمور کی اداکاری نے سامعین کو اِس ڈرامہ کی جانب راغب کیا۔
عائزہ خان ہمیشہ سے اپنے مداحوں میں توجہ کا مرکز بنی رہی ہیں۔ وہ اپنی اداکاری کی شاندار صلاحیتوں کی وجہ سے پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کے پروڈیوسروں کی جانب سے پسند کی جانے والی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ ان کے ہٹ ڈراموں میں ‘میرے پاس تم ہو’ ، ‘کوئی چند رکھ’ اور ‘پیارے افضل’ نے خاصی شہرت پائی۔
اس کا حالیہ ڈرامہ ‘مہر پوش’ بہت بڑی کامیابی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ لوگ اسے اور دانش کو ایک ساتھ بڑے پردے پر دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ یہ جوڑا ایک ساتھ بہت پیارا لگ رہا ہے۔
اِس ڈرامے کی چند تصاویر آپ کو دکھاتے ہیں:۔
تازہ ترین


ایماراتی ایئرلائن نے پاکستان کے ساتھ اپنا ہوائی آپریشن معطل کردیا
متحدہ عرب امارات کی قومی ایئرلائن نے کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کے لئے اپنا فلائٹ آپریشن معطل کردیا...


کرونا سے جنگ میں چین نے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا
چین نے کرونا وائرس کی وبائی بیماری سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے تمام فورمز پر اپنی مسلسل حمایت کی...


سعودیہ عرب کے نئے اعلان کے بعد وزارت حج کا عازمین حج کی ادائیگیاں واپس کرنے کے لیے اجلاس طلب
وزارت مذہبی امور کا ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں سعودی عرب کے حج 2020 سے متعلق ...


وزیراعظم عمران خان نے انتہائی دباو کے باوجود ملک میں لاک ڈاون نہ لگانے کا فیصلہ کرلیا
وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر سخت تنقید کے باوجود ملک میں مکمل لاک ڈاؤن نہ لگانے کے...


پی آئی اے کا کریش سے نقصان زدہ مکانوں کی تعمیر کا اعلان
کراچی میں ہونے والے پی آئی اے کے جہاز کے کریش نے پورے ملک کو اشکبار کر دیا۔ 22 مئی ...

انڈیا کے الزامات پر پاکستان کی جانب سے سخت ردعمل، وارننگ جاری

ایماراتی ایئرلائن نے پاکستان کے ساتھ اپنا ہوائی آپریشن معطل کردیا

احتساب عدالت کی زرداری اور دیگر ملزمان پر فردِجرم عائد کرنے کی تیاری

انڈیا پاکستان کے سفارتی عملے کی تعداد کو آدھا کرنا چاہتا ہے

کرونا سے جنگ میں چین نے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا

عائزہ خان اور دانش تیمور کی ڈرامہ ‘مہر پوش’ کے سیٹ پر چند خوبصورت تصاویر

سوشانت سنگھ کی موت، وجہ کیا بنی؟ بالی ووڈ انڈسٹری میں سوگ کا عالم

عوام کا بےحیائی پر مبنی پاکستانی ڈراموں کے خلاف اعلانِ جنگ،#واہیات_ڈرامے ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

ماہرہ خان اور علیزےشاہ کی پیار بھرے لمحات کی وڈیو وائرل
