Connect with us

شوبز

صدف کنول کو انسٹاگرام کا کمنٹ سیکشن کھولنا مہنگا پڑگیا، لوگوں نے نفرت کی انتہا کرڈالی

ماڈل صدف کنول اور اداکار شہروز سبزواری کی شادی کی  خبر  کا  سنتے  ہی  لوگ  آگ  بگولہ  ہوچکے  ہیں۔ ان لوگوں بتاتے  چلیں جو ابھی تک نہیں جانتے ہیں کہ کیا معاملہ  چل  رہا ہے، سائرا اور شہروز نے غیر متضاد اختلافات کی وجہ سے اپنی سات سالہ طویل شادی ختم کردی  تھی۔  لوگوں کا خیال ہے کہ ماڈل “صدف کنول” کے ساتھ شہروز کے ساتھ  ناجائز  تعلقات  سائرہ  کی  شادی  کو  ختم  کرنے  کی  وجہ  بنے  تھے  اور  شہروز  نے اپنے  اور  سائرہ  کے  مابین  مسائل  کو  ‘ذاتی اختلافات’  کا  نام  دے  دیا  ہے۔

جب سے شادی کی تصاویر منظرعام  پر  آئی  ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کی شادی کا اعلان کیا گیا ہے  اُس  وقت  سے  سوشل  میڈیا  صارفین کی  جانب شہروز  اور  صدف  کے  خلاف  نازیبا  الفاظ  اور  جملوں  کا  ایک  سلسلہ  شروع  ہو  گیا  ہے،  جس  کے  پیش  نظر  نوشادی  شدہ  جوڑے  کو  اپنے  سوشل  میڈیا  اکاونس  کے  کمنٹ  سیکشن  کو  بند  کرنا  پڑا۔ ماڈل صدف کنول نے کمنٹ  سیکشن  کو  اور ان تمام طریقوں کو بند کرنے میں تیزی دکھائی جس کے ذریعہ لوگ انھیں تنقید کا نشانہ بناسکتے تھے۔

شادی  کے  3  ہفتے  گزر  جانے  کے  بعد  صدف  نے  سوچا  کہ  شاید  لوگ  اب  اِس  بات  کو  بھول  گئے  ہوں  گے  اور  اب  اِن  دونوں  پر  تنقید  کا  سلسلہ  بند  ہو  جائے  گا۔  اِس  سوچ  کے  چلتے  نظر  صدف  نے  اپنے  انسٹاگرام  کے  اکاونٹ  کا  کمنٹ  سیکشن  آن  کردیا۔  کمنٹ  سیکشن  کو  دوبارہ  سے  کھول  دینے  کے  بعد  صدف  نے  ایک  تصویر  شیئر  کی  لیکن  لوگوں  نے  آگے  سے  ایسے  تبصرے  کئے  کہ  کوئی  سوچ  بھی  نہیں  سکتا  تھا۔

لوگوں  نے  صدف  کے  خلاف  نفرت  کا  پورا  پورا اظہار  کر  ڈالا  اور  کئی  لوگ  تو  اخلاقیات  کی  حد  کو  بھی  پار  کرگئے۔  دیکھیں  لوگوں  نے  کیا  کیا  کہا:۔

 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

خبریں

سپر سٹار ریسلر انڈرٹیکر نے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے

ڈبلیو  ڈبلیو  ای  کے  مشہورِ  زمانہ  سپر  سٹار انڈرٹیکر نے ریسلنگ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ان کے پاس غلبہ حاصل کرنے کے لئے اب کچھ باقی نہیں رہا۔

انڈرٹیکر  ڈبلیو  ڈبلیو  ای  میں  مداحوں  کے  سب  سے  پسندیدہ  سپرسٹاروں  میں  سے  ایک  ہیں۔  اُنھوں نے ایک حالیہ ڈاکیومنٹری فلم میں اپنے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بات کی  ہے۔

انڈرٹیکر نے کہا کہ اس کا رِنگ  میں  واپس آنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے کیونکہ اُس  کے  پاس  اب فتح کرنے کے لئے کچھ نہیں بچا ہے۔ انڈرٹیکر نے تین دہائیوں پر محیط کیریئر کے بعد ریٹائر ہونے کا اشارہ دیا  ہے۔

اُن کے اِس اعلان نے انٹرنیٹ پر طوفان برپا کردیا ہے  اور شائقین نے ان سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کو کہا  ہے۔ نہ تو انڈرٹیکر اور نہ ہی ڈبلیو ڈبلیو ای حکام  نے ابھی  تک  کوئی  حتمی  فیصلہ  کیا  ہے  لیکن  ایسا  لگ  رہا  ہے  کہ  انڈرٹیکر  کا  کیریئر  اختتام  پذیر  ہونے  والا  ہے۔

دستاویزی فلم “دی لاسٹ رائیڈ” میں  انڈرٹیکر نے ریسلر اے جے اسٹائل کے خلاف اپنے حالیہ میچ کے بارے میں بات کی۔انہوں نے کہا ، “یہ ایک بہترین لمحہ تھا۔ اِس  طرح  کے  لمحات  آپ  کو  ہمیشہ  حاصل  نہیں  ہوتے۔ اگر کیریئر کے اختتام کے  لیے  بہترین  وقت  درکار  ہوتا  تو  وہ  وہی  لمحہ  تھا”۔

Continue Reading

شوبز

ماہرہ خان اور علیزےشاہ کی پیار بھرے لمحات کی وڈیو وائرل

سپر اسٹار 2019 کی ایک پاکستانی رومانٹک میوزیکل ڈرامہ فلم  تھی  جس میں بلال اشرف، ماہرہ خان اور علیزے شاہ کو  کاسٹ  کیا  گیا  تھا۔ اس فلم کے ہدایتکار محمد احتشام الدین ہیں اور پروڈیوسر “مومینہ اینڈ ڈورائڈ فلمز” ہیں۔

فلم سپر اسٹار کے سیٹ  پر ماہرہ خان اور علیزےشاہ اچھے دوست بن گئیں اور بہت سارے پیارے لمحات شیئر کیے۔

علیزے کی ماہرہ کو گلے لگاتے اور بوسہ دیتے ہوئے کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل  ہوگئی اور  لوگ  ان  دونوں  خوبصورت  اداکاراوں  کو  دیکھ  کر  تعریفیوں  کے  پل  باندھ  رہے  ہیں۔

Continue Reading

شوبز

عائزہ خان اور دانش تیمور کی ڈرامہ ‘مہر پوش’ کے سیٹ پر چند خوبصورت تصاویر

جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والے ڈرامہ ‘مہر پوش’ نے لاتعداد لوگوں کے دل جیت لئے ہیں۔ اہم کرداروں میں پاکستانیوں کے پسندیدہ حقیقی جوڑے عائزہ خان اور دانش تیمور کی اداکاری  نے  سامعین  کو  اِس ڈرامہ  کی  جانب راغب کیا۔

عائزہ خان ہمیشہ سے اپنے  مداحوں  میں  توجہ  کا  مرکز  بنی  رہی  ہیں۔ وہ اپنی اداکاری کی شاندار صلاحیتوں کی وجہ سے پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کے پروڈیوسروں کی جانب سے پسند کی جانے والی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ ان کے ہٹ ڈراموں میں  ‘میرے پاس تم ہو’ ، ‘کوئی چند رکھ’ اور ‘پیارے افضل’  نے  خاصی  شہرت  پائی۔

اس کا حالیہ ڈرامہ ‘مہر پوش’ بہت بڑی کامیابی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ لوگ اسے اور دانش کو ایک ساتھ بڑے پردے پر دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ یہ  جوڑا  ایک  ساتھ  بہت  پیارا  لگ  رہا  ہے۔

اِس  ڈرامے  کی  چند  تصاویر  آپ  کو  دکھاتے  ہیں:۔

Continue Reading
Advertisement

تازہ ترین

پاکستان4 months ago

ایماراتی ایئرلائن نے پاکستان کے ساتھ اپنا ہوائی آپریشن معطل کردیا

متحدہ عرب امارات کی  قومی  ایئرلائن نے کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کے لئے اپنا فلائٹ آپریشن معطل کردیا...

پاکستان4 months ago

کرونا سے جنگ میں چین نے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا

چین نے کرونا وائرس کی وبائی بیماری سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے تمام فورمز پر اپنی مسلسل حمایت کی...

پاکستان4 months ago

سعودیہ عرب کے نئے اعلان کے بعد وزارت حج کا عازمین حج کی ادائیگیاں واپس کرنے کے لیے اجلاس طلب

وزارت مذہبی امور کا ایک ہنگامی اجلاس  طلب کیا  گیا  ہے  جس  میں سعودی عرب کے حج 2020 سے  متعلق ...

پاکستان4 months ago

وزیراعظم عمران خان نے انتہائی دباو کے باوجود ملک میں لاک ڈاون نہ لگانے کا فیصلہ کرلیا

وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر سخت تنقید کے باوجود ملک میں مکمل لاک ڈاؤن نہ لگانے کے...

پاکستان4 months ago

پی آئی اے کا کریش سے نقصان زدہ مکانوں کی تعمیر کا اعلان

کراچی  میں  ہونے  والے  پی  آئی  اے  کے  جہاز  کے  کریش  نے  پورے  ملک  کو  اشکبار  کر  دیا۔  22 مئی ...

Advertisement