خبریں
عدالت نے عمران فاروق قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا
اسلام آباد میں انسداد انٹی ٹیررسٹ کورٹ (اے ٹی سی) نے جمعرات کو عمران فاروق قتل کیس کے تین ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی ہے۔ فیصلے کو اے ٹی سی کے جج شاہ رخ ارجمند نے پڑھا اور ملزمان کو سنایا گیا جو سماعت میں شرکت کے لئے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے۔ آج کی سماعت کے دوران جج نے ریمارکس دیے کہ “استغاثہ آپ تینوں کے خلاف مقدمہ ثابت کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے”۔
ملزم خالد شمیم ، محسن علی اور معظم علی جب سے گرفتار ہوئے ہیں اڈیالہ جیل میں ہیں۔ عدالت نے ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین ، افتخار حسین ، محمد انور اور کاشف کامران کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئےہیں۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں ملزمان کو قتل ہونے والے ایم کیو ایم رہنما کے ورثاء کو 10 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم بھی دیا۔
اے ٹی سی نے لندن میں نو سال قبل قتل ہونے والے ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کیس میں آج محفوظ فیصلہ سنانے کا اعلان کیا تھا۔ مقدمے کی سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ 21 مئی کو محفوظ کیا گیا تھا۔ سماعت کے دوران 29 گواہوں نے کیس میں اپنے بیانات قلمبند کروائے۔
فروری میں اسکاٹ لینڈ یارڈ کے افسران کی ایک ٹیم لندن اور پاکستان دونوں ممالک میں ہونے والے مقدمے کی سہولت کے لئے ایک ہفتہ کے لئے اسلام آباد بھی پہنچی تھی۔ اور جب برطانیہ اور پاکستان نےآپس میں تعاون کرنے کا فیصلہ کیا تو برطانیہ نے قتل کی پوری فائل اس مقدمے کے لئے پاکستان بھیج دی تھی۔پچھلے سال برطانیہ میں اس قتل کے مقدمے کے لئے پاکستان کے وکیل ٹوبی کیڈمین نے کہا کہ برطانیہ نے اسلام آباد کو “ناقابل تردید ثبوت” حوالے کر دیئے۔
طویل مقدمے کی سماعت کے دوران عمران فاروق کی اہلیہ شمائلہ فاروق کا بھی لندن سے انٹرویو کیا گیا تھا۔ انہوں نے 16 ستمبر 2010 کو پیش آنے والے واقعے کے بارے میں اپنا بیان پڑھ کر سنایا کہ کیسے اُن کے شوہر کو ایڈی ویئر میں واقع اُن کے گھر کے باہر چاقو سے وار کرکے مار دیا گیا تھا۔ فیصلے کے اعلان کے بعدانہوں نے کہا کہ وہ ان کے دشمنوں سے بھی اس طرح کے مشکل وقت سے گزرنے کی خواہش نہیں کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ زندہ رہنے کے لئے “طاقت” اور “صبر” دو اہم خوبیاں اُن میں موجود ہیں اور وہ عدالت کے فیصلے کو قبول کرتی ہیں۔

You may like
خبریں
احتساب عدالت کی زرداری اور دیگر ملزمان پر فردِجرم عائد کرنے کی تیاری
اسلام آباد کی احتساب عدالت اگلے مہینے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری، حسین لاؤئی اور اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کو دوسروں کے ساتھ فرد جرم عائد کرنے کے لئے تیار ہے۔ اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جاری کردہ حکم کے مطابق عدالت 7 جولائی کو مروجہ کرونا وائرس کی وبائی بیماری کی وجہ سے ویڈیو لنک سیشن کے ذریعے ملزمان پر فرد جرم عائد کرے گی۔
قومی احتساب بیورو (نیب) کو انور مجید پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے اسپتال میں ورچوئل سیشن کے انتظامات تیار کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔ جبکہ اس کیس کے دیگر ملزمان بشمول حسین لاؤئی، طحہ رضا اور محمد عمیر پر اڈیالہ جیل میں فرد جرم عائد کی جائے گی۔ مزید یہ کہ اینٹی گرافٹ نے انہیں اور دوسرے ملزمان کو 7 جولائی کو ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہونے کو کہا ہے۔
یہ کیس 20 سے زیادہ ‘بینامی’ اکاؤنٹس اور مختلف کک بیکس، کمیشنوں اور رشوتوں سے جمع ہونے والے کالے دھن کا ہے۔ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے مطابق زرداری اور فریال تالپور سمیت فرضی اکاؤنٹس سے منی لانڈرنگ کے سلسلے میں 32 افراد سے تفتیش جاری ہے۔
تحقیقات کے سلسلے میں زرداری کے قریبی ساتھی حسین لاؤئی کو جولائی 2018 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ پی پی پی کے شریک چیئرپرسن کے ایک اور قریبی ساتھی اومنی گروپ کے چیئرمین مجید اور ان کے بیٹے عبدالغنی کو اگست 2018 میں ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔
خبریں
کراچی میں 9 سالہ بچہ کار چوری کرتا گرفتار
مقامی میڈیا کے مطابق پولیس نے منگل کے روز شہر کے سی ویو علاقے سے کار چوری کرنے پر ایک نابالغ لڑکے کو حراست میں لیاہے۔
9 Year old boy steals car from Karachi's Sea View area. Gets caught by police and let off with a warning.#Karachi #SeaView #Sindh #Pakisan #INCPAK pic.twitter.com/9AUC9FXFd9
— INCPak.com (@INCPak) June 23, 2020
تاہم نو سالہ لڑکے کو وارننگ جاری کرنے کے بعد رہا کیا گیا تھا اور اسے اپنے والدین کے ساتھ جانے کی اجازت دی گئی تھی۔
درخشاں تھانے کے مطابق پیر کو خیابان مجاہد کے پاس سے بچے نے کار چوری کی تھی۔ اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اسے گرفتار کیا گیا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ مچھر کالونی کا رہائشی لڑکا موٹرسائیکل چوری میں بھی ملوث رہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بچہ گاڑی چلانا پسند کرتا ہے اور اس نے چوری شدہ گاڑیاں اس وقت تک چلائیں جب تک کہ اُن کا پیٹرول نہ ختم ہوجائے۔ پولیس نے بتایا کہ نابالغ بچے کا باپ نشہ کا عادی ہے۔
خبریں
قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں میں کرونا وائرس کی تصدیق
پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کرکٹ کے تین کھلاڑیوں حیدر علی، حارث رؤف اور شاداب خان میں کرونا وائرس مثبت آیا ہے اور اُنہیں کورنٹین کردیا گیا ہے۔
پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ سے قبل اتوار کو راولپنڈی میں ہونے والے کرونا ٹیسٹ تک کھلاڑیوں نے کوئی علامت نظر نہیں آئیں تھیں۔ پی سی بی کا میڈیکل پینل ان تینوں کھلاڑیوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور اُن کو فوری طور پر کورنٹین میں جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
عماد وسیم اور عثمان شنواری کے بھی راولپنڈی میں کرونا وائرس کی جانچ کے لیے ٹیسٹ لیے گئے لیکن نتیجہ منفی آیا، اِسی لیے اب وہ دونوں 24 جون کو لاہور جائیں گے۔
کلف ڈیکن، شعیب ملک اور وقار یونس کو چھوڑ کر دوسرے کھلاڑیوں اور ٹیم کے عہدیداروں کا پیر کو کراچی، لاہور اور پشاور میں اپنے اپنے مراکز میں ٹیسٹ لیا گیا۔ توقع ہے کہ ان کے ٹیسٹ کے نتائج منگل تک آجائیں گے۔
اس سے قبل 12 جون کو پی سی بی نے انگلینڈ کے خلاف اگست ستمبر میں کھیلے جانے والے تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کے لئے 29 کھلاڑیوں کی ٹیم کا اعلان کیا تھا۔ پریس ریلیز کے مطابق وائٹ بال کے ماہرین پر مشتمل ایک اسکواڈ کو کرونا وائرس کے تناظر میں احتیاطی تدابیر کے مطابق انگلینڈ روانہ کیا جا رہا ہے، جہاں وہ سیریز کے مکمل ہونے تک رہیں گے”۔
تازہ ترین


ایماراتی ایئرلائن نے پاکستان کے ساتھ اپنا ہوائی آپریشن معطل کردیا
متحدہ عرب امارات کی قومی ایئرلائن نے کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کے لئے اپنا فلائٹ آپریشن معطل کردیا...


کرونا سے جنگ میں چین نے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا
چین نے کرونا وائرس کی وبائی بیماری سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے تمام فورمز پر اپنی مسلسل حمایت کی...


سعودیہ عرب کے نئے اعلان کے بعد وزارت حج کا عازمین حج کی ادائیگیاں واپس کرنے کے لیے اجلاس طلب
وزارت مذہبی امور کا ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں سعودی عرب کے حج 2020 سے متعلق ...


وزیراعظم عمران خان نے انتہائی دباو کے باوجود ملک میں لاک ڈاون نہ لگانے کا فیصلہ کرلیا
وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر سخت تنقید کے باوجود ملک میں مکمل لاک ڈاؤن نہ لگانے کے...


پی آئی اے کا کریش سے نقصان زدہ مکانوں کی تعمیر کا اعلان
کراچی میں ہونے والے پی آئی اے کے جہاز کے کریش نے پورے ملک کو اشکبار کر دیا۔ 22 مئی ...

انڈیا کے الزامات پر پاکستان کی جانب سے سخت ردعمل، وارننگ جاری

ایماراتی ایئرلائن نے پاکستان کے ساتھ اپنا ہوائی آپریشن معطل کردیا

احتساب عدالت کی زرداری اور دیگر ملزمان پر فردِجرم عائد کرنے کی تیاری

انڈیا پاکستان کے سفارتی عملے کی تعداد کو آدھا کرنا چاہتا ہے

کرونا سے جنگ میں چین نے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا

عائزہ خان اور دانش تیمور کی ڈرامہ ‘مہر پوش’ کے سیٹ پر چند خوبصورت تصاویر

سوشانت سنگھ کی موت، وجہ کیا بنی؟ بالی ووڈ انڈسٹری میں سوگ کا عالم

عوام کا بےحیائی پر مبنی پاکستانی ڈراموں کے خلاف اعلانِ جنگ،#واہیات_ڈرامے ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

ماہرہ خان اور علیزےشاہ کی پیار بھرے لمحات کی وڈیو وائرل
